عفت عمر کے رقص کی سوشل میڈیا پر دھوم
02-18-2024
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ہوسٹ عفت عمر کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
حال ہی میں عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ایک رقص کی ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کی جو انہوں نے کسی شادی کی تقریب میں کیا تھا۔ ویڈیو میں اداکارہ پنجابی گانوں پر دلفریب اداؤں کیساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں،عفت عمر نے جب ڈانس فلور پر اپنے رقص کا مظاہرہ کیا تو حاضرینِ محفل نے انہیں خوب داد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔