محمد رضوان نے کراچی کنگز کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

02-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا۔

محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سب کی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے، شان مسعود ملتان سلطان کی ٹیم کی کافی چیزیں جانتے ہیں، ہماری اس بار نئی مینجمنٹ ہے اور ہم نے مختلف پلانز  بنائے ہیں۔ رضوان نے کہا کہ ملتان سلطان کے جتنے کھلاڑی ہیں انہیں ان کی مرضی سے ریلیز کیا ہے، امید ہے اس پی ایس ایل سے وہ کھلاڑی ملیں گے جس کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے، فیصل اکرم اچھے سپنر نظر آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز  والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا، اس وقت عماد وسیم کپتان تھے، انہوں نے جو فیصلے کیے وہ صحیح کیے ہوں گے۔ رضوان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں تین لیگز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں لیکن یقین ہے پی ایس ایل کا گراف نیچے نہیں آئے گا۔ محمد رضوان نے کہا کہ جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ انجری کی وجہ سے نہیں آرہے ورنہ سب کی دلچسپی پی ایس ایل میں ہی ہے جس کی وجہ اس کا بہترین معیار ہے۔