امید ہے اگلے میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں گے: صاحبزادہ فرحان
02-18-2024
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں اچھی پرفارمنس رہی، امید ہے اگلے میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں گے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ دوسری اننگز میں اسلام آباد کو رنز کرنے میں آسانی رہی، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیبیو پر ہمارے دونوں کرکٹرز نے اچھا کھیلنے کی کوشش کی، مجھے مینجمنٹ کی طرف سے اعتماد ملا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔