خیبرپختونخوا: قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
02-18-2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت اور این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 37 کُرم سے مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اِی سی پی نے این اے 19 صوابی سے اسد قیصر اور این اے 20 صوابی سے شہرام خان تراکئی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 15،این اے 27، این اے 40 اور این اے 43 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔