محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
02-18-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا 41 واں اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں صوبے سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس آج دوپہر وزیر اعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔