ملکی صورتحال، شاہد آفریدی نے بھی فیصلہ سازوں سے اپیل کر دی
02-18-2024
(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ۔ خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور ن لیگ، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔