صبا فیصل کو پردے پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ پر تنقید
02-17-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کو سوشل میڈیا صارفین نے پردے پر بات کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ صبا فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کی جانب سے مداحوں کوآن لائن سیشن کے دوران سوالوں کے جواب دے رہی ہیں،اسی دوران ان سے ایک خاتون مداح نے پردہ کرنے سے متعلق سوال کیا ، اداکارہ نے پردہ کرنے کے سوال پر جواب دیا کہ جس طرح ہر ایک کا کام ہوتا ہے، اسی طرح اداکاری کرنا بھی ان کا کام ہےاور وہ یہ کام چھوڑ کر پردہ کرکے کیا کریں گی؟صبا فیصل نے مزید کہا کہ پردہ کرنا یا نہ کرنا ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے اور دوسرے لوگ اس معاملے پر دوسروں کو ہدایت کرنا چھوڑ دیں۔ صبا فیصل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جبکہ زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کے تیر برسا ڈالے۔