اسٹیٹ بینک نےگزشتہ 7 ماہ میں 2 ارب ڈالر خریدے !مگر کیوں؟جانئے
02-17-2024
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلیے گزشتہ 7 ماہ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ سے 2 ارب ڈالر خریدے۔
ذرائع کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری زرمبادلہ کے ذخائر کو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مخصوص سطح پر رکھنے میں بھی معاون رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی زیادہ تر خریداری گزشتہ چند ماہ کے دوران کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کے حصول میں درپیش مشکلات ہیں،اگر ڈالرز نہ خریدے جاتے تو زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر سے گر جاتے اور روپے کی قدر میں گراوٹ شروع ہوجاتی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک فارورڈ سوئنگ پوزیشن کو دسمبر تک 3.45 ارب ڈالر تک کم کرنے کا آئی ایم ایف کا دیا گیا ہدف پورا کرچکا ہے، یہ قلیل المدتی قرضے پہلی ششماہی کے دوران 3.42 ارب ڈالر رہے، جوکہ آئی ایم ایف کے ہدف سے تھوڑا سے بہتر ہے۔