اداکار یاسر حسین کے بعد بشریٰ انصاری نے بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

02-17-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اب ہمارے پروڈیوسرز بےہودہ نام والے ڈرامے بناتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں بشریٰ انصاری  کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں پروڈیوسرز ڈراموں کے ٹائٹلز کو اہمیت دیتے تھے۔ ڈرامے کی کہانی، احساس اور کرداروں کے مطابق ٹائٹل دیئے جاتے تھے اور آج تک اُن ڈراموں کے نام لوگوں کو یاد ہیں لیکن اب تو ڈراموں کو بےہودہ عنوانات دیے جاتے ہیں جیسے بیچاری تنو، بد نصیب، مجھے طلاق چاہیے، مجھے طلاق ہوگئی، وغیرہ وغیرہ۔ اداکارہ نے کہا کہ پرانے وقتوں میں، ہم نے خوبصورت عنوانات دیکھے جیسے ماہے کنان، زنگار، تنہایاں، ان کہی، دھوپ کنارے، آئینہ۔اُنہوں نے کہا کہ اب ہمارے پروڈیوسرز ڈراموں کے عنوان کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے اور نہ ہی ان پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، کیا ہماری لغت میں الفاظ ختم ہوگئے ہیں؟ یا ہم زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے؟