مینٹور ویو رچرڈز محمد عامر کے معترف،کرکٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

02-17-2024

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویو رچرڈز نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں مینٹور ویو رچرڈز کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محمد عامر کی تعریف کی ہے اور مجھے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے فرنچائز چھوڑنے کے بعد محمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ باولر کی کمی پوری ہوگی،پچھلے کچھ سیزنز سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں رہے ،تاہم تبدیلیاں ٹیم کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔