پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ،اسلام آبادیونائیٹڈ نےٹاس جیت لیا

02-17-2024

(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت لیا۔

پی ایس ایل9 کا میلہ سج چکا ہے اورافتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  اور لاہور قلندرز  آمنے سامنے ہیں،تاہم پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفرید ی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے  لیکن  کوشش ہوگی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔ نسیم شاہ اور عبید شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ لاہور قلندر ز  کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں  ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز شامل ہیں۔