پی ایس ایل 9، پشاور زلمی کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

02-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے پشتو زبان میں اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ  پشتو زبان میں گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔ پشاور زلمی کے لیے نیا گانا عبداللہ صدیقی ، ظہور اور اسفند یار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت مختلف مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے علاوہ کسی دوسری فرنچائز نے اب تک پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا ریلیز نہیں کیا ہے۔