کمشنر راولپنڈی کے الزامات: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
02-17-2024
(لاہور نیوز) کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی سختی سے تردید الیکشن کمیشن اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کیخلاف تحقیقات بارے فیصلہ کیا جائے گا، کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا آپشن بھی زیر غور آئے گا۔