پاکستان پیپلزپارٹی کا کمشنرراولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
02-17-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہاہے ، کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں، پیپلزپارٹی کو بھی الیکشن پرتحفظات ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کمشنر راولپنڈی کےا لزامات کی تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے، تحقیقات کے بعد قوم کو سچ یا جھوٹ سے آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔