انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتار پھر رہا
02-17-2024
(لاہور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار اور پھر رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے کر تھانہ ریس کورس منتقل کردیا۔ رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔ بعدازاں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ — Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) February 17, 2024 علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی رہائی کی تصدیق کردی۔ — Salman Akram Raja (@SalmanAkramRaja) February 17, 2024