پی ایس ایل9: کیا رمضان المبارک میں میچز کے اوقات تبدیل ہونگے؟

02-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔

افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں ڈبل ہیڈرز والے میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ ایک میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دوران 10 مارچ سے رمضان المبارک کی آمد بھی متوقع ہے، جس کے باعث مذہبی مہینے میں میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ اپنی عبادات پوری کرکے سٹیڈیم کا رخ کرسکیں۔ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب بھی ہوگی جہاں نامور فنکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے جب کہ آتش بازی اور لیزر شو بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا۔