محسن نقوی کا ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
02-17-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مریدکے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک واقعہ میں ایک خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے -