آپ کی دلہن کراچی سے ہوگی؟ بابراعظم کی شادی پھر خبروں کا موضوع

02-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔

پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے دوران بابر اعظم کی شادی کا موضوع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔  ٹرافی رونمائی کی تقریب کے بعد اینکر زینب عباس سے گفتگو کے سیشن کے دوران محمد رضوان ایک بار  پھر بابر اعظم کی شادی کا چٹکلہ چھوڑ کر ہنس پڑے، سوال کے جواب میں بابر نے مسکرا کر کہا کہ آپ کو اکیلے میں بتاؤں گا۔ جس کے بعد اینکر زینب عباس نے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج کل آپ کی شادی کا موضوع ہر جگہ ہے، زینب نے شاداب، شاہین اور شان مسعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو سب کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ جس پر بابر نے کہا کہ ’ان کی شکلیں بھی دیکھ لیں ‘، بابر کے تبصرے پر شاداب نے واضح کیا کہ ’میں بہت خوش ہوں‘ ۔ اسی دوران کپتانوں کے ساتھ بیٹھے شخص نے بابر سے سوال کیا کہ آپ کی دلہن کراچی سے ہوں گی؟ جس پر زینب عباس نے بھی بابر سے کیا گیا سوال دہرایا ۔ تاہم بابراعظم نے جواب دینے کے بجائے مسکرا کر خاموش رہنے میں ہی بہتری سمجھی۔