حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پی پی کی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کی تیسری نشست آج

02-17-2024

(لاہور نیوز) حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی تیسری نشست آج ہو گی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس (ن) لیگ کی کمیٹی کے اپنی قیادت سے مشاورت کے باعث ملتوی ہوا۔ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کی دوسری نشست میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، سردار بہادر خان، ندیم افضل چن اور شازی خان شامل تھے۔ حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس کے دوسرے دور میں طے پایا تھا کہ دونوں کمیٹیوں کے نمائندگان اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد تیسرا دور منعقد کریں گے تاکہ سفارشات کو حتمی شکل دی جا سکے۔