پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے

02-16-2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے۔

ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے، حکام کی جانب سے میل ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،پاکستان ریلویز  حکام کا کہنا ہے کہ  کرایوں میں اضافے پر کل سے عمل درآمد کیا جائے گا۔