پی سی بی سے راہیں الگ کرنے کے بعد پروفیسر حفیظ کا پہلا بیان سامنے آگیا

02-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سے بطور ڈائریکٹر راہیں جدا کرنے کے بعد سابق کپتان محمد حفیظ کا بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ بطور ڈائریکٹر پی سی بی کے ساتھ مثبت اصلاحات کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے نئی مینجمنٹ نے میری 4 سالہ تقرری کو محض 2 ماہ میں ختم کردیا۔ حفیظ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں، آئندہ آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات کے علاوہ دیگر حقائق بھی عوام کے سامنے رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ محمد حفیظ نے بطور ٹیم ڈائریکٹر عہدہ چھوڑ دیا ہے۔