عماد وسیم کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت سے متعلق شاداب خان کا اہم بیان جاری
02-16-2024
(ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں عماد وسیم کی شمولیت سے ہمارا اسپن باولنگ کمبی نیشن اچھا بن جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے امیدیں ضرور ہوتی ہیں مگر جب تک ملکی کھلاڑی اچھا پرفارم نہ کریں ٹیم جدوجہد کرے گی،الیکس ہیلز، کولن منرو، جارڈن کاکس کی موجودگی میں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے، ٹائمل ملز، اوبیڈ میکوئے اور میتھیو فورڈ باولنگ میں ہمارا کمبی نیشن بہتر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا،بعض اوقات لوگ اسکورز دیکھتے ہیں مگر کسی کا بیٹنگ آرڈر ایسا ہو کہ اسے کم گیندیں ملیں تو وہ اسی لحاظ سے کھیلے گا،اس اننگز کی ٹیم کیلیے افادیت دیکھنا پڑتی ہے،اس طرح کی اعظم نے کئی اننگز کھیلی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ پرفارم کرتے رہیں گے۔