سابق شوہر کی بیٹی کو پیار دینے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں
02-16-2024
(لاہور نیوز) اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول کی بیٹی کو پیار دینے پر اداکارہ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
سائرہ یوسف نے 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں سائرہ کو صدف کنول اور سابق شوہر شہروز سبزواری کی کم سن بیٹی کو گود میں لے کر پیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی بھی ان کے پہلو میں دکھائی دیتی ہے جبکہ ان کے ساتھ خاندان کی ایک اور بچی بھی کھڑی ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی تعریفیں کی گئیں اور لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کوئی بھی خاتون کس طرح سائرہ یوسف جیسی بن سکتی ہے؟ اس حوالے سے وہ ایک کتاب لکھیں۔ صارفین نے اداکارہ کی جانب سے سابق شوہر شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کو پیار دیئے جانے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آج کل کے دور میں خواتین کے لیے رول ماڈل اور مثال ہیں۔