تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا وقت طے
02-16-2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان باہمی اتحاد کے معاملے پر ملاقات کا وقت طے پا گیا۔
دونوں جانب کی قیادت کا شام سات بجے رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم کی رہائش گاہ اسلام آباد میں اجلاس ہو گا، جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات میں لیاقت بلوچ ، پروفیسر عنایت اللہ اور میاں اسلم ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر ، بیرسٹر سیف اور عامر ڈوگر ہوں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے دونوں جماعت کی قیادت باہمی اتحاد کے معاملات کا جائزہ لے گی۔