خاور مانیکا کیخلاف قبرستان کی زمین پر قبضہ کیس کی فائل جسٹس علی باقر نجفی کو ارسال
02-16-2024
(لاہور نیوز) خاور مانیکا پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کے کیس میں جسٹس شہباز علی رضوی نے فائل جسٹس علی باقر نجفی کو ارسال کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا، خاور مانیکا کی اس کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت ہو چکی ہے مگر اینٹی کرپشن کے پاس کیس ابھی بھی درج ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔