گورنر پنجاب کے لئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور

02-16-2024

(لاہور نیوز) حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے ، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہو گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی رہنمائوں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمان نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کے لئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کو بطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔