پنجاب ماس ٹرانزٹ سسٹم کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

02-16-2024

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور دیگر ٹرانزٹ کے فی سٹیج کرائے میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایہ میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا ہے، کم سے کم کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس سے بڑھا کر پینتالیس روپے کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ میٹرو بس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ پر بھی پڑا ہے، عوام پریشانی کا شکار ہیں۔