پی ٹی آئی کا آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ
02-16-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد امیدواروں کو دوسری پارٹی کے بجائے اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارکسی دوسری پارٹی کے بجائے اپنی ہی پارٹی کو جوائن کریں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ پارٹی ہے، پی ٹی آئی امیدوار بلے کا نشان جانے سے آزاد الیکشن لڑے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ درخواست میں لکھا جائے کہ ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے لیے احکامات جاری کرے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سینئر قانون دان قاضی انور کو ٹاسک دے دیا گیا۔