پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل سجے گی

02-16-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی جس میں خوب دھوم دھڑکا ہوگا۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی ہوگی، ملک کے مشہور و معروف فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ آتش بازی سے آسمان پر رنگ بکھیرے جائیں گے۔ ہفتے کی شب لاہور میں ٹیموں میں مقابلوں سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں میوزک کی جھنکار میں ملک کے مشہور و معروف فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے اور شائقین کا جوش بڑھائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ لیزر شو کے ذریعے آسمان پر روشنی بکھیری جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔