بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر
02-16-2024
(لاہور نیوز) بانی تحریک انصاف نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔