کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے محرومی کے بعد سرفراز کی لب کشائی،واٹسن سے متعلق اہم انکشاف

02-15-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گلیڈی ایٹرز کے نئے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں نئے کوچ شین واٹسن سے واٹس ایپ اور فون کالز کے ذریعے رابطے کو تسلیم کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی حکمت عملی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  شین واٹسن کیساتھ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، انکا دنیا بھر کی لیگز میں کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، انکی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا واضح رہے کہ حالیہ پیش رفت میں ٹیم انتظامیہ اور واٹسن کی جانب سے مکمل غور و خوض کے بعد سرفراز کی جگہ ریلی روسو کو گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل انکے نائب ہوں گے۔