آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی،اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
02-15-2024
(ویب ڈیسک)آر ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 1 ڈالر 19 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کر دی گئی۔ ایس این جی پی ایل کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13 ڈالر 68 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں فی ایم ایم بی ٹی یو 1 ڈالر 28 سینٹ کمی کر دی گئی۔ ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر 24 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یون مقرر کر دی گئی۔واضح رہےکہ قیمتوں کا اطلاق ماہ فروری کے لیے ہوگا۔