ملتان سلطانز کی خاتون کوچ ٹریننگ کے دوران توجہ کا مرکز

02-15-2024

(لاہور نیوز) ملتان سلطانز کی خاتون کوچ الیکس ہارٹلے کھلاڑیوں کے درمیان اسسٹنٹ سپن باؤلنگ کوچ کے فرائض دینے پرتوجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستان میں پی ایس ایل  کو   ایک اہم اور بڑے ایونٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں، ساتھ ہی ملکی کھلاڑی بھی دلچسپ انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ  الیکس ہارٹلے برطانوی کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 32 میچز میں برطانوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ 2017 کے وومنز ورلڈکپ میں جیتنے میں بھی اپنی ٹیم کی مدد کی تھی۔ تاہم گزشتہ سال الیکس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔