سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

02-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1133 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 62 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 12کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار 60 روپے مالیت کے 15 کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار 924 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔