نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب کی دوسری ملاقات

02-15-2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی مریم نواز سے بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہونے کے بعد دوسری ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے بھی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات کی، مریم نواز کو صوبہ میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔