پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ملاقات کا وقت طے
02-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا۔ بیرسٹر گوہر، اسد قیصر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد ملاقات کیلئے مولانا کے گھر پہنچے گا، پی ٹی آئی وفد ملاقات کیلئے آج رات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔