پنجاب میں میاں اسلم اقبال پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ نامزد ہو گئے

02-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں میاں اسلم اقبال جبکہ کے پی میں سپیکر کے لیے عاقب اللہ امیدوار ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ پنجاب، وفاق اور کے پی میں حکومتیں بنائیں، کوئی بھی یہ حق نہیں رکھتا کہ جعلی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے انتخابی نتائج کے خلاف ہفتے کے روز ملک بھر میں پر امن احتجاج کا اعلان کر دیا۔