جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

02-15-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔