چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پہلی آگاہی پینٹنگ وال کا افتتاح کر دیا
02-15-2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے لاہور میں پہلی آگاہی پینٹنگ وال کا افتتاح کر دیا۔
پینٹنگ وال کا افتتاح پی ایچ اے اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے پینٹنگ وال کا مقصد بچوں کے حقوق اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے، پنجاب بھر میں مزید پینٹنگز وال بنائی جائیں گی تاکہ عوام میں آگاہی فراہم کی جائے اور پنجاب کو محفوظ بنایا جائے۔ سارا احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں پنجاب یونیورسٹی، پی ایچ اے اور بچہ پارٹی کی شکر گزار ہوں جن کے اشتراک سے ہم لاہور میں پہلی وال بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سکول کے بچوں کا کہنا تھا تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا حق ہے، بچوں کو گداگری اور مزدوری پر نہ لگائیں بلکہ ان کو تعلیم دیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سکول کے بچوں اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔