ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

02-15-2024

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر لئے۔

کریک ڈاؤن میں اشتہاریوں ،عادی مجرمان، پتنگ بازوں اور اسلحہ کی نمائش کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ڈولفن سکواڈ نے اشتہاری سمیت 05 عادی مجرمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق نشتر کالونی میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 04 ملزمان بھی دھر لئے گئے جن سے رائفل، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 02 پتنگ بازوں کو بھی قابو کر لیا۔ گرفتار ملزمان مجاہد، صدام، عابد اور دیگر کو تھانہ نشتر، گارڈن ٹاؤن، انار کلی اور دیگر کے حوالے کیا گیا۔