وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

02-15-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گرین ٹاؤن میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران اور عملے سے ملاقات کی اور محنت و پروفیشنل انداز میں فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی کو منظم جرائم پر قابو پانے اور گینگزکی سرکوبی کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں منظم جرائم اور گینگز کے خاتمے کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہراول دستے کا کردارادا کررہا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملک لیاقت نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔  صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔