پی ایس ایل: عبید شاہ سب سے پہلے کس کی وکٹ لینا چاہتے ہیں؟

02-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے عزائم بتا دیئے۔

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی وکٹ لینا پہلا ہدف ہے، ٹورنامنٹ میں بیٹنگ معیار بہت اچھا ہے کوشش ہوگی بڑے ناموں کو اپنا شکار بناؤں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے ساتھ نیٹ میں بالنگ کرکے بہت مزہ آیا، انہوں نے ٹی20 فارمیٹ میں بالنگ کے حوالے سے لائن و لینتھ کا بتایا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے سکواڈ میں منتخب ہوئے۔