پی ایس ایل 9 کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار

02-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار کر لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز پی ایس ایل کے دوران فرائض سرانجام دیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے۔ عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور بآسانی سٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کے لئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔