ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

02-15-2024

(لاہور نیوز) ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا، علیمہ خان کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے 16 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔ علیمہ خان کو وزارت داخلہ کی شکایت پر نفرت انگیز بیانات پر طلب کیا گیا، ایف آئی اے نوٹس میں علیمہ خان کی عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ قانونی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس علیمہ خان کے لاہور میں رہائشی ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔