پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل بجٹ کی منظوری دے دی
02-14-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔
چیئرمین محسن رضا نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔بورڈ سربراہ کا چارج سنبھالنے کے بعد محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والا یہ پہلا باضابطہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس تھا جس میں پی ایس ایل کی افتتاحی اور اختتامی تقریب، سکیورٹی سمیت تمام اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران اجلاس پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار محسن نقوی کو دے دیا گیا جبکہ نو منتخب چیئرمین پی سی بی میں تبدیلیوں کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔