خواجہ آصف نے تیل، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کا حل بتا دیا
02-14-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تیل، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کا حل بتا دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم اس ملک میں بجلی، گیس چوری کو روک لیں تو 5 سے 10 ارب روپے کے خسارے سے بچ سکتے ہیں، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں لیکن اس میں دیانت داری موجود نہیں ہے، اگر ہم ایسا کریں تو ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں گیس پائپ کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک جاتی ہے، امریکہ، یو اے ای میں سلنڈر گیس کا استعمال ہوتا ہے، سب سے بڑا گیس پائپ لائن نظام صرف پاکستان میں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم موٹر سائیکل کو الیکٹریکل بائیک میں تبدیل کر دیں تو ہمارا 45 فیصد پٹرول بچ جاتا ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی نے مل کر پی ٹی آئی کو دعوت دی تھی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔