شعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی پر میزبان شائستہ لودھی نے بھی لب کشائی کردی
02-14-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پرمعروف میزبان شائستہ لودھی کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اگر قسمت میں لکھا تھا اور زندگی ساتھ گزارنے کیلئے2 سمجھدار لوگوں کا ایک دوسرے کو پسند کرنے اور منتخب کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا یا نہیں یہ اپنا انتخاب ہوتا ہے، ہم لوگوں سے بچنے کیلئے ہماری زندگیوں میں جو ہورہا ہوتا ہے اس طرح سے نہیں لکھتے، ضروری نہیں ہے ہماری زندگیوں میں جو ناخوشگوار واقعہ ہوا اسے بیان کریں۔