مہنگائی کی ماری عوام پر ڈیزل بم گرانے کی تیاری،قیمتوں میں اضافہ متوقع

02-14-2024

(ویب ڈیسک) نئی حکومت آنے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل  2روپے 82پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 7پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔