وزن کم کرنیوالی ادویات استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار!ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

02-14-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو ہوشیار کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کااپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ موٹاپے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ویگووی جیسے انجیکشنزکے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہےلیکن محققین  نے خبردار کیا کہ یہ انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ معالجین نے کچھ عرصہ قبل اس سے  متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان انجیکشنز کے سبب صارف میں پٹھوں کے مقابلے میں چکنائی کا تناسب زیادہ ہوجاتا ہے اور ادویات کو روکے جانے پر وزن میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دوا استعمال کرتے وقت صارف وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ چکنائی اور پٹھے بھی کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد جیسے ہی ادویات لینا روکیں گے ویسے ہی ان میں چکنائی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا لیکن پٹھوں کے اندر کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے سالوں میں وزن کم کرنے والی ادویات کی مارکیٹ کی مالیت اربوں ڈالر کی ہوگی۔  ماہرین  نے مزید کہا کہ ادویہ سازکمپنیوں کو وزن کم کرنے والی ادویات کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس میں دو باتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ اول، دوا چھورنے پر اس کے اثرات زائل نہ ہوں اور دوئم یہ کہ  پٹھوں کے کم ہونے جیسے نقصانات نہ ہوں۔