دھرمیندرا کا پاکستانی اداکاراحسن خان کے نام محبت بھرا پیغام،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
02-14-2024
(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کا پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کیلئے محبت بھرا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق بھارتی فلم شعلے کے ’’ویرو‘‘ لیجنڈری اداکار دھرمیندرا نے پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں بھارتی اسٹار نے احسن خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ دھرمیندر انے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے اپنے ہیں،کبھی غیر نہیں سمجھا، آرٹسٹ تو ہوتے ہی جذباتی ہیں۔انہوں نے احسن خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ تمہاری مقبولیت اور بڑھے، میری طرف سے آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بہت پیار اور ڈھیروں دعائیں۔ اداکار احسن خان نے دھرمیندر اکے اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔احسن خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دھرمیندر اجی آپ بہت شفیق ہیں، ان محبتوں کا شکریہ۔ فلم شعلے میں آپ نے ویرو کا کردار نبھایا تھا جو ہمیشہ سے میرا پسندیدہ کردار ہے۔